لیگی رہنما راناسجاد کی عبوری ضمانت میں 15جنوری تک توسیع

  لیگی رہنما راناسجاد کی عبوری ضمانت میں 15جنوری تک توسیع

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا سجاد کی تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر پولیس تھانہ ممتاز آباد کو ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 15(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

جنوری تک توسیع کر دی ہے۔فاضل عدالت میں ملزم رانا سجاد نے تفتیشی افسر کی جانب سے بیان ریکارڈ نہ کرنے کے خلاف جبکہ تین مختلف مقدمات کار سرکار میں مداخلت، 16 ایم پی او اور احتجاج کے دوران سڑک بلاک کرنے کے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے اسکے خلاف جو مقدمات درج کیے وہ بے بنیاد ہیں لیکن اب پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے،اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم گزشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

توسیع

مزید : ملتان صفحہ آخر