خانپور میں سوئی گیس بندش کاسلسلہ تیز، شہری تنگ

  خانپور میں سوئی گیس بندش کاسلسلہ تیز، شہری تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور (نامہ نگار) خان پور میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کا مسئلہ جاری ہے جبکہ سوئی گیس کا دفتر شہر سے باہر قائم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ارباب اختیار فوری نوٹس لے کر سوئی گیس کی بندش ختم کرانے کے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

علاوہ سوئی آفس بھی شہری حدود میں قائم کروائیں تاکہ صارفین کی مشکلات کم ہو سکیں ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی، سماجی و شہری حلقوں کے رہنماؤں اصغر علی چٹھہ، میاں شاہد انجم، رئیس محمد ندیم چاچڑ، چوہدری ارسلان افتخار، امجد رشید سندھو، چوہدری آصف شریف، عاطف بشیر جتوئی، رانا عثمان غنی، چوہدری محمد نوید، دلشاد ظفر، محمد ارشد رحمانی، میاں حسیب عثمان، مختیار احمد لبانہ، ملک عبدالحلیم نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب سے سوئی گیس دفتر شہر سے 5 کلومیٹر دور قائم کیا گیا ہے صارفین کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اس کے علاوہ ان دنوں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش نے اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے پورے دن میں اگر چند گھنٹے گیس دی بھی جاتی ہے تو اس میں بھی کم پریشر کے باعث کھانے کی کوئی چیز پکائی نہیں جا سکتی ہے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لے یہ اہم مسئلہ حل کرایا جائے اور شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔
شہری تنگ