71کاشتکار کو نقصان کی صورت میں بھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہو گی،سیف انجم

71کاشتکار کو نقصان کی صورت میں بھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہو گی،سیف انجم

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)کمشنر لاہور سیف انجم کی زیر صدارت اے سیزکا تربیتی اجلاس، ممبر بورڈ آف ریونیو ٹیکس محمد شعیب طارق وڑائچ،سیکرٹری ریونیو ندیم بھنگو اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ زرعی زمین ٹیکس و زرعی انکم ٹیکس کی وصولی پر تفصیلی بریفنگ ہوئی جبکہ زرعی ٹیکس کی ادائیگی کا کلچر بہترین معلومات پر فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔کمشنر نے کہا کہ ممبر بورڈ آف ریونیوایکٹ کے مطابق 12.50 ایکڑ تک کو ٹیکس سے استثناء حاصل ہے۔ بریفنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ زمین یا آمدن میں سے زیادہ رقم پر ٹیکس لاگو ہوگا۔12.50 ایکڑ تک کے مالک کو صرف آمدن ظاہر کرنا ہو گی۔ سیشن خریف اور ربیع کی پیداوار پر ٹیکس دسمبر اور جون تک محصولی ہو گی۔کمشنر لاہور سیف انجم نے مزید کہا کہ ایکٹ 1997کے مطابق مالک یا کاشتکار کو نقصان کی صورت میں بھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہو گا۔آم کے باغ پر 7 سال عمر و دیگر پھلوں کی 5 سال عمر پر ٹیکس لاگو ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1