میٹرو بس ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پرہڑتال،گھنٹوں سروس بند،شہری خوار
لاہور(جنرل رپورٹر)تین ماہ کی تنخواہیں نا ملنے کے باعث ورکرز کی ہڑتال میٹرو بس سروس کئی گھنٹوں بند، مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔ذرائع کے مطابق ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہیں نہیں مل سکیں جس کے باعث وہ ہڑتال پر مجبور ہیں اور کام کرنے سے ہاتھ روک لیا ہے اور ان کاکہنا ہے کہ ہمیں فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں تا کہ دوبارہ سے ہڑتال نہ کی جائے۔میٹرو بس سروس ملازمین کی ہڑتال کے باعث مکمل طور پر تمام اسٹینشنز پرسروس بند کر دی گئی جو بعد میں بحال کر دی گئی جبکہ شاہدرہ تا گجومتہ تک جانے والے چنگ چی،آٹو رکشہ پر سفر کرتے نظر آئے۔