حکومت عوام کو ریلیف دیتے ہوئے مہنگائی کنٹرول کرے،عاصم سرور

حکومت عوام کو ریلیف دیتے ہوئے مہنگائی کنٹرول کرے،عاصم سرور

  



لاہور(پ ر)حکومت عوام کوریلیف دے اورمہنگائی کنٹرول کرے۔عوام کوریلیف دیے اورمہنگائی کنٹرول کئے بغیرپاکستان کوریاست مدینہ بنانے کاخواب پورانہیں ہوسکتاہے۔اس میں شک نہیں کہ حکومت کوبے پناہ مسائل ورثے میں ملے ہیں لیکن عوام نے مسائل حل کرنے کامینڈیٹ ہی موجودہ حکمرانوں کودیاہے ان خیالات کااظہارانجمن تاجران ہادیہ حلیمہ سینٹر اردوبازارکے صدرعاصم سرورنے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آچکے ہیں۔کاروباری طبقہ سمیت ہرشخص پریشان ہے،ٹیکسوں نے کاروباری طبقہ کی کمرتوڑدی ہے وزیراعظم عمران خان پاکستان کومسائل کی گرداب سے نکالنے کے لئے پرعزم ہیں لیکن ملک کومسائل کے گرادب سے اس وقت تک نہیں نکالاجاسکتا جب تک عوام کوریلیف اورمنگائی کو کنٹرول نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اوربجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے جہاں عام آدمی کو متاثرکیاہے وہاں ملک کی شرح نموپربھی اثرڈالا۔ پاکستان کوایک طرف اندرونی سطح پر بھی مسائل کا سامناہے اور عالمی سطح پربھی ہماراملک مسائل کاشکار ہے mt

مزید : میٹروپولیٹن 1