اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو تباہ کرنا چاہتی ہیں،قاری زوار بہادر

اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو تباہ کرنا چاہتی ہیں،قاری زوار بہادر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے علماء کے وفدسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ پوری دنیا میں مصائب و مشکلات کا شکار ہے اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو تباہ کرنے کے درپے ہیں جو قوم اپنی حالت بدلنے کی جدوجہد نہیں کرتی اللہ تعالیٰ بھی اُس کی حالت نہیں بدلتا، وفد میں مفتی تصدق حسین، حافظ نصیر احمد نورانی، رشید احمد رضوی،مولانا محمد سلیم اعوان، محمد ارشد مہر،مولاناشبیر حسین فریدی، پیر غلام رسول نقشبندی،مولانا سرفراز قادری، مولانا محمدوسیم اور دیگر شامل تھے۔ قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کاجدت اور ماڈرن ازم کے نام پر لڑکیوں اور لڑکوں کے ڈانس کرکے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کے دکھ درد سے لاتعلقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں درس دیا گیا ہے کہ اُمت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے جسم کے کسی حصے کو چوٹ آئے تو تمام جسم اس کا درد محسوس کرتا ہے بحیثیت مسلمان قوم آج ہم آزادی کی قیمت بھول چکے ہیں اور اغیار کی پیروی اور ناچ گانے کو اپنا معمول بنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم بالکل مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں اور اگر ہماری قومی بے حسی کا یہی عالم رہا تو ناجانے ہماری حالت کیا ہو گی ملک میں بحران پر بحران آرہے ہیں مگر پوری قوم تماشائی بنی بیٹھی ہے گزشتہ کئی دھائیوں سے وطن عزیز جس بحران کا شکار ہے اس کے ذمہ دار حکمران تو ہیں ہی مگر ہم بھی اپنی قومی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...