لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب،طاہر اللہ وڑائچ صدر کے امیدوار نامزد

لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب،طاہر اللہ وڑائچ صدر کے امیدوار نامزد

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بارکی سال 2020,21ء کے حوالے سے تقریب جوہر ٹاؤن میں ہوئی،منتظمین میں ملک نثار کھوکھر،ایڈووکیٹ محمد فہد،محمد وقاص، افتخار کھوکھر، عبدالباسط کھوکھر،بلال کھوکھر،احسن افتخار کھوکھرشامل تھے۔ طاہر اللہ وڑائچ کو صدر، سعید ناگرہ نائب صدر،ہارون دوگل سیکرٹری اور رانا وسیم یوسف کو فنانس سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ لاہور بار ایسوسی ایشن میں صدر کی نشست کے لیے جے اے طارق خان، نائب صدر کرم نظام،سیکرٹری سلطان حسین ملک،جوائنٹ سیکرٹری میاں اسامہ،فنانس سیکرٹری علی عمران بھٹی کو نامزدکیا گیا۔تقریب میں ملک نثار کھوکھر،ایڈووکیٹ محمد فہد،محمد وقاص، افتخار کھوکھر، عبدالبا سط کھوکھر،بلال کھوکھر،احسن افتخار کھوکھرنے شرکت کی۔ ملک نثار کھوکھر نے کہا کہ ہم اپنے نا مزد عہدیدران کو مکمل طو ر پر سپورٹ کر تے ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں انہو ں نے کہا کہ کالے کو ٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...