طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  



لاہور (جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) جامعہ حنفیہ قادریہ‘ مناواں‘ کے طلبا اور اساتذہ نے ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ اور مدرسہ تعلیم القرآن‘ ماڈل کالونیکے طلبا اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔

اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ چوبرجی‘ لاہور‘ جامعہ مدرسہ غوثیہ (نور الاسلام)نزد لاہور ہوٹل‘ لاہور اور عزیز پبلک سکول‘ بڑتھ‘ کالا خطائی روڈ‘ شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 241 تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1