امن قائم کرنے میں فوج کا کردار ہمیشہ قابل تحسین رہے گا،اعجاز عالم

امن قائم کرنے میں فوج کا کردار ہمیشہ قابل تحسین رہے گا،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے میانوالی کے قریب پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹس کی شہادت پر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ فوج میں جوان اسی جذبے کے ساتھ شامل ہوتے ہیں کہ ایک دن شہادت نصیب ہو۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن قائم کرنے کے حوالے سے فوج کا کردار ہمیشہ ہی قابل تحسین رہے گا۔

کیونکہ ملک کی سا لمیت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ تک پیش کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شہداء ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے اور تمام پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔