لوڈر گاڑیوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے

لوڈر گاڑیوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ لوڈر گاڑیوں کی لوٹ مار اور چوریوں میں دن بدن اضافہ ہو گیا ہے۔سب سے بڑی زیادتی یہ ہے کہ وقوعہ کی اصل رپورٹ بھی درج نہیں کی جاتی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس جوان وارداتوں کی روک تھام کے لئے بھرپور ایکشن لیں۔

ہے۔زبردستی گن پوائنٹ پر گاڑی کو روک کر لوٹ لینا ڈکیتی کی واردات ہے لیکن ہماری پولیس کو سلام ہے جس نے ان ڈاکوؤں کو تحفظ دینے کی قسم کھائی ہے۔پولیس ڈکیتی کا پرچہ دینے کی بجائے صرف چوری کا پرچہ دے کر اپنی جان چھڑا لیتی ہے

۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری بار بار کی درخواستیں اور اپیلیں بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کرکے ہمارے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...