ایل ڈبلیو ایم سی کا بارش کے دوران صفائی آپریشن،افسران بھی متحرک

ایل ڈبلیو ایم سی کا بارش کے دوران صفائی آپریشن،افسران بھی متحرک

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا بارش کے دوران شہر میں خصوصی صفائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سمیت تمام افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجودتھے۔شہر میں صفائی کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے متعدد علاقوں کا دورہ کیا۔شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹس پر نکاسی آب کو ممکن بنانے کے لئے ورکرز تعینات کیے گئے۔دوران وزٹ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے افسران کو مستقبل میں بھی صفائی کے غیر معمولی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اور انکا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کی صور تحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بارش کے دوران ٹرشری ڈرینز کی ڈی سلٹنگ بھی جاری ہے اور ایل ڈبلیو ایم سی بارش کے پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کے لئے واسا اور ضلعی اداروں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔پہلے سے متعین کردہ چوکنگ پوائنٹس پر ایل ڈبلیو ایم سی عملہ نے بارش کے پانی سے کچرا الگ کیا اور نکاسی ِآب کو موثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات کو فور ی حل کرنے کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ محکمہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 پر کال کریں یا کلین لاہور موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...