مشرق وسطیٰ کی صورتحال مسلم اتحاد کی متقاضی ہے،اشعر نیازی

مشرق وسطیٰ کی صورتحال مسلم اتحاد کی متقاضی ہے،اشعر نیازی

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہور ڈویژن اشعر نیازی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال مسلم قیادت کی وحدت اور اتحاد کی متقاضی ہے، جنگ سے تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا، لہٰذا مسلم ممالک عالم کفر کی سازشوں کوسمجھیں اور نفاق پھیلانے والی طاقتوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی جانب سے جس طرح امن کا ساتھ دینے کی بات کی جا رہی ہے یہ بالکل درست مؤقف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...