صوبائی ٹی بی کٹنرول پروگرام کے 2019میں 2121چیسٹ کیمپ

صوبائی ٹی بی کٹنرول پروگرام کے 2019میں 2121چیسٹ کیمپ

  



لاہور(پ ر)صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کی جانب سے سال 2019 ء میں صوبہ بھر میں ٹی بی کی سکریننگ کیلئے 2,121کمیونٹی بیسڈ چیسٹ کیمپس کا انعقادکیا گیاجہاں عوام الناس کو ٹی بی سے متعلق آگاہی اور تشخیص کی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔ چیسٹ کیمپس خصوصی طور پر مختلف اداروں اور دور دراز علاقوں میں قائم آبادیوں میں ٹی بی کی تشخیص و علاج کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے لگائے جاتے ہیں۔چیسٹ کیمپس کے ذریعے 1 لاکھ55 ہزار سے زائد افراد کو ایکسرے اور سپوٹم مائیکروسکوپی کی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں سے 1,456 افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہو۔اس حوالے سے پروگرام ڈائریکٹر صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عامر نذیر کا کہنا تھا کہ ٹی بی کی تشخیص اورعلاج کیلئے حکومت پنجاب تمام تر سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1