شجرکاری مہم کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے،محمود الرشید

شجرکاری مہم کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے،محمود الرشید

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)کے زیراہتمام سال 2020ء کے دوران شہر میں 2 لاکھ 75 ہزار نئے پودے لگائے جائیں گے جبکہ 2019 میں ایک لاکھ 75 ہزار پودے لگائے گئے تھے۔ یہ بات وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کو پی ایچ اے لاہور کے حوالے سے اجلاس کے دوران بتائی گئی۔اجلاس کے دوران پی ایچ اے کی شجر کاری مہم اور جشن بہاراں کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔میاں محمودالرشید نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ2020 ء کی شجرکاری مہم کے اہداف کے حصول کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے اور پھل دار و سایہ دار درخت لگانے پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم میں شجر کاری کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔وزیرہاؤسنگ نے جشن بہاراں کے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...