حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے،ہمایو ں اختر

حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے،ہمایو ں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں کمرشل ڈیٹ میں 800فیصد اضافہ کیا،سابقہ دور میں سرکلر ڈیٹ میں 38ارب روپے ماہانہ اضافہ ہو رہا تھا جسے موجودہ حکومت کم کر کے 12ارب روپے پر لے آئی ہے، گزشتہ دو دہائیوں میں کبھی بھی ڈھانچہ جاتی اصلاحات نہیں ہوئیں اور ہم نے معیشت کو مضبوط بنیاد دینے کیلئے اس پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے،سابقہ ادوار میں معیشت کا ستیا ناس نہیں بلکہ سوا ستیا ناس کیا گیاجس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ ”حکومتی پالیسیاں، اقدامات اور معیشت“کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ، ایشین انفراسٹر اکچر بینک، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک، موڈیزسمیت دیگر عالمی ادارے کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے عمل کے ذریعے درست سمت میں گامزن ہے۔


، انشا اللہ آنے والے مہینوں میں پالیسی ریٹ میں کمی ہونا شروع ہو جائے گی جس کے مقامی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ہمیں تاریخ کا بلند ترین 20ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دے کر گئی جسے ہم تقریباًختم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، آج ایکسچینج ریٹ میں استحکام آیا ہے۔
ہمایوں اختر