محکمہ لیبر کے ملازمین کے مسائل فوری حل کر رہے ہیں،فیصل نثار

محکمہ لیبر کے ملازمین کے مسائل فوری حل کر رہے ہیں،فیصل نثار

  



لاہور(خبرنگار) ڈی جی لیبر پنجاب فیصل نثار چودھری نے کہا ہے کہ محکمہ لیبر کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں جس میں ملازمین کی ترقیاں اور تبادلوں جیسے مسائل شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنے دفترمیں 4 ملازمین محمد عمران، ابرار، محمداکبر وغیرہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ لیبر کے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر داؤد عبداللہ اور ڈائریکٹر ربنواز سمیت محکمہ لیبر کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی جی لیبر فیصل نثار چودھری نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1