منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن7کو جیل بھیج دیا گیا لاکھوں روپے جرمانہ

منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن7کو جیل بھیج دیا گیا لاکھوں روپے جرمانہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ173 مقامات کو چیک کیا گیا،38 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01 لاکھ 14 ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،04 ایف آئی آرز کا اندراج کرواکر04 افراد کو حراست میں لیا اور07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔دریں اثناء اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گرانفروشی پر مجموعی طور پر 65000 روپے کے جرمانے عائد کیے۔ اے سی ماڈل ٹاؤن نے ایف ایم مارٹ سپر سٹور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 80 روپے فی کلوگرام کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر 20000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے رزک مارٹ کو 75 روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر 10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا اورپانڈا مارٹ کو بھی 80 روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت کرنے پر 20000 اور لاثانی مارٹ کو دال اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر 15000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1