اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے،زاہد محمود

اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے،زاہد محمود

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور یو این او کے انسانی حقوق کے چارٹر کی پامالی کا فوری نوٹس لے۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو،لاک ڈاؤن،ریاستی تشخص کے خاتمے،متنازعہ شہریت قانون جیسے اقدامات خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔بھارتی حکومت آر ایس ایس کے دہشت گردوں کے ذریعے مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آچکا ہے۔طاقت اور ظلم وبریت کے زور پر اب زیادہ دیر بھارت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ننکانہ صاحب واقعہ ذاتی لڑائی کی وجہ سے پیش آیااس کو مذہبی رنگ دینا درست نہیں یہ بات انہوں نے لاہور میں عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی،صدر پنجا ب مولانا محمد مشتاق لاہوری، جنرل سیکرٹری پنجاب حافظ مقبول احمد،نائب صدرمولانا ابوسفیان حنفی، مولانا عثمان طارق،مولانا ثناء اللہ فاروقی،ڈپٹی سیکرٹری پنجاب مولانا عمر قاسمی،ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب مولانا رسال الدین آزاد،سیکرٹر ی اطلاعات سید آصف شاہ بخاری،قانونی مشیر پنجاب طلحہ احمد خان ایڈووکیٹ،لاہور ڈویژن کے صدر حافظ سعید احمد میؤ، جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن مولانا ھارون شاکر،مولانا طلحہ فاروقی، مولانا عبد اللہ قاسمی،مولانا عبد الرحیم تبسم ودیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ بھارت نہیں بلکہ کشمیر کے عوام خود کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1