ایران،امریکہ تنازع پر وزیر خارجہ کا بیان قومی وقار کے منافی ہے،ناصر عباس

ایران،امریکہ تنازع پر وزیر خارجہ کا بیان قومی وقار کے منافی ہے،ناصر عباس

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران امریکہ تنازع پروفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پالیسی بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ اور قومی وقار کے منافی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موقع پرست اور پیٹھ میں چھری مارنے والے ملک امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک مخلص دوست کو نظر انداز کرنا بصیرت و دانش سے عاری اقدام ہے۔ اس طرح کے بیانات ہمیں مخلص دوستوں سے دور اور عالمی سطح پر تنہا کر دیں گے۔دنیا کی کوئی بھی باشعور اور مہذب قوم جنگ کی حمایت نہیں کرتی لیکن عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے وہ ہاتھ کاٹنے ضروری ہیں جو دوسرے کو گریبانوں تک پہنچنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہوں۔حکومت کے خودمختاری اور بیرونی دباؤ سے آزادی کے دعوے عوامی اجتماعات تک ہی محدود ہیں۔

عالمی ایشوز پر حکومتی موقف عوامی خواہشات کی ترجمانی نہیں کرتا۔انہوں نے کہا جنرل قاسم سلیمانی عالم اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور برادر مسلم ملک ایران کی ایک بااثر شخصیت تھے ان کی شہادت پر حکومتی سطح پر تعزیت کا اظہار اخلاقی،سفارتی اور مسلمان ہونے کے ناطے شرعی تقاضہ تھا لیکن امریکی ہیبت نے مقتدر شخصیات کی زبانوں میں میں لکنت پیدا کر دی جس نے ہمیں عالمی سطح پر شرمسارکیا۔

ناصر عباس

مزید : میٹروپولیٹن 1