موضع نیاز بیگ میں 3500سے زائد مشکو ک فردیں جاری کرنے کی انکوائری شروع

موضع نیاز بیگ میں 3500سے زائد مشکو ک فردیں جاری کرنے کی انکوائری شروع

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)سرکاری وغیر سرکاری راستہ جات، گلی محلے سڑکوں، زائد بیع انتقالات اور دریا کے رقبے کی فردیں جاری کرنے کا انکشاف،محکمہ مال کی تحصیل سٹی کے موضع نیاز بیگ میں 3500 سے زائد مشکوک فردیں جاری کرنے کا انکشاف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکو دی جانے والی تحریری درخواست میں رپٹ روزنامچہ 1508 سے لیکر 5022 تک جاری ہونے والی فردوں کی تحقیقات کامطالبہ کیا جس پر اسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیااور بستہ پڑتال کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...