سندھ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

  سندھ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

  



سکھر(این این آئی)سندھ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مطالبات جائز ہیں وفاقی حکومت ان کے مطالبات پورے کرے ان خیالا ت کا اظہار سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق کو میری مدد کی ضرورت ہے تو میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں ان کا کہناتھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہورہی ہے اس کے ذمہ دار وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید ہیں اس لیے تو اب ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ انہیں ہٹایا جائے حکمرانوں کو پتہ نہیں ہے کہ ایک دن کی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے کتنا نقصان ہوتا ہے انکا کہنا تھا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ کنٹینر سے اتر کر حکومت میں تو آگئے لیکن حکومت چلانا بس کی بات نہیں ہے میری وزیر اعظم سے اپیل ہوگی کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کی طرف توجہ دے کر انہیں حل کرے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...