مولانا فدالرحمن درخواستی کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے،حافظ احمد علی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی نے جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹریٹ کشمیر روڈ پر منعقد تعزیتی ریفرینس سے جانشین حافظ الحدیث معروف عالم دین خطیب پاکستان مہتمم جامعہ انوار القرآن کے انتقال پر انتہائی غم ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فداالرحمن درخواستی ایک عظیم ہستی مولانا عبداللہ درخواستی کے جانشین تھے مولانا عبداللہ درخواستی نے مولانا فدالرحمن درخواستی کو جمعیت علماء اسلام کا سرپرست مقرر کیا حضرت نے دنیا کے ہر ملک میں جا کر دین اسلام کی تبلیغ کی دنیا کے ہر ملک میں لاکھوں شاگرد، معتقدین اور مریدین کا حلقہ پھیلا ہوا ہے ان کی وفات سوگواران کے لئے بڑا سانحہ ہے مولانا درخواستی کی ساری زندگی نیکی کے کاموں میں اور عوام کی خدمت کرتے ہوئے گزری درخواستی صاحب نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور تمام مکاتب کو ایک پلییٹ فارم پر جمع کرنے کی ہمتن کوشش کی۔ ان کا انتقال گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہوا اور ان کا جسد خاکی خانپور لایا گیا انکی نماز جنازہ جامعہ محزن العلوم خانپور ادا کی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی،ان کی وفات کے بعد ان کے خاندان میں ایک بہت بڑاخلاء پیدا ہوگیا ہے جس کو پر کرنا شاید ناممکن ہوگا،اللہ پاک انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔