این سی سی اے کا خوش لباس ایوارڈ 2019 کا اعلان

این سی سی اے کا خوش لباس ایوارڈ 2019 کا اعلان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) این سی سی اے پاکستان نے 2019 کی خوش لباس شخصیات کے ناموں کااعلان کردیا، ایوارڈ کے سلسلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منتخب شخصیات کوایوارڈکایہ سلسلہ گزشتہ 45برس سے جاری ہے،جب 1974میں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکوپاکستان کاسب سے خوش لباس شخصیت قراردیاتھا،2019میں بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات منتخب کیاگیاہے جن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، فلم وٹی وی اداکار جاوید شیخ، ٹی وی اسٹار عدنان صدیقی، جیوٹی وی کے اینکر حامد میر، سی پی این ای کے قاضی اسد عابد،ماہر تعلیم پروفیسر اعجاز فاروقی، گلوکار علی ظفر،بزنس مین فضل کریم دادا بھائی،وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور معروف بینکرعاطف باجوہ شامل ہیں، اس موقع پرڈائریکٹراین سی سی اے ا?صف مقصودکا کہنا تھا کہ ہم نے خوش لباسی ایوارڈکی روایت گزشتہ 45سال سے جاری رکھی ہوئی ہے،جس کاآئیڈیااین سی سی اے کے چیئرمین مسرورحسین نے 1974میں دیاتھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...