اسداللہ بھٹوکا فخر جی ابراہیم کی وفات پراظہار تعزیت

اسداللہ بھٹوکا فخر جی ابراہیم کی وفات پراظہار تعزیت

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی،قیم کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے معروف قانوندان فخرالدین جی ابراہیم کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی امیرمحمد حسین محنتی نے کہا کہ مرحوم ایک بڑے قانوندان، شریف النفس اوراصول پسند انسان تھے۔یقینی طور پران کی وفات ملک وقوم کا بڑا نقصان ہے مگر موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کا مزہ ہرانسان کو چکھنا ہے۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم وفاقی وزیر،گورنر تک جیسے عہدوں پر فائز رہے مگرمیرٹ اوراپنے اصولوں پر کوئی سودی بازی نہیں کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...