بینک اسلامی کی پریمیئر سسٹمزکے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع

بینک اسلامی کی پریمیئر سسٹمزکے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)114 شہروں میں 330 برانچوں کے نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان کے نمبر ون لگژری پریمیم آٹو موبائل برانڈ پریمیئر سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (Audi Pakistan) کے ساتھ سال 2020ء کے لئے اپنے معاہدے کو توسیع دے دی ہے۔ اس اتحاد کے کامیابی سے تین سال مکمل ہونے پر بینک اسلامی اور Audi پاکستان نے ملک کی آٹو موبائل انڈسٹری کے لئے باہمی طور پر خدمات انجام دینے اور اپنی آٹو فنانس کی نمایاں خصوصیات کے ذریعے ملک بھر میں Audi کے صارفین کو کسٹمائزڈ فنانسنگ پیکیجز پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بینک اسلامی کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیض اور پریمیئر سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (Audi Pakistan) کے چیف فنانشل آفیسر محمد یاسین خان نے کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران اس معاہدہ پر دستخط کئے جس کے ذریعے اس کامیاب شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلال فیض نے کہا کہ ہمارے منصوبے کی بڑھتی ہوئی خوشحالی کے ساتھ معاہدے پر یہ دستخط اداروں کے ساتھ ساتھ صارفین کے لئے بھی ایک اور سنگ میل ہے جو ہمارے منفرد آٹو فنانس سلوشنز سے مستفید ہوں گے۔ پریمیئر سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر محمد یاسین خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ Audi کا حصولاب پہلے کے مقابلے میں آسان ہوگیا ہے اور پاکستان میں بینک اسلامی اور Audi کے مابین یہ اسٹریٹجک الائنس ہمارے معزز صارفین کو بے مثال پیشکشیں دینے کے قابل بنائے گا جو اب مسابقتی قیمتوں کے لحاظ سے غیر معمولی ڈیلز، تیز ترین، پروسیسنگ چارجز کے بغیر اور ترجیحی بنیادوں پر گاڑی کی ڈلیوری اور معروف تکافل کمپنیوں کی جانب سے مسابقتی پریمیم شرح پر فراہم کی جانے والی خصوصی کوریج سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر