تھرپارکر میں ابھی تک بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا،جمال صدیقی

تھرپارکر میں ابھی تک بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا،جمال صدیقی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں کو سیاست کرنے کے لیے وفاقی حکومت تو نظر آجاتی ہے مگر سندھ میں مرتے ہوئے لوگ انہیں نظر نہیں آتے سندھ کے حکمران اپنے مفادات کے لیے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے سندھ کے نعرے لگارہے ہوتے ہیں جبکہ سندھ کے بچے آج بھی بھوک پیاس سے مررہے ہیں تھرپارکر میں ابھی تک بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے آئے روز بچوں کی اموات کی خبریں افسوسناک ہیں میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں بچوں کی اموات پر سندھ حکومت تاحال کوئی قدم نہیں اٹھاسکی ہے سندھ میں بھوک افلاس افلاس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں سندھ حکومت نے تھرپارکر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے سندھ حکومت کے بڑے بڑے دعوے اور وعدے تھرپارکر کے لوگوں کی قسمت نہیں بدل سکے سندھ حکومت وفاق پر تنقید کرنے کی بجاء اگر صوبے کی عوام کی خدمت کرے تو انہیں کسی مسائل کا سامنہ پیش نہ ہو وفاقی حکومت تھرپارکر کے مسائل پر اپنی بھرپور کوشش کررہی ہے ہیلتھ کارڈٖ سے لوگوں کو علاج کی سہولت تو مل چکی ہے مگر سندھ حکومت کے بنائے ہوئے اسپتالوں میں علاج کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے سندھ کے مقدمے کی بات کرنے والوں نے تھرپارکر کے لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے وفاقی حکومت تھرپارکر میں مزید انقلابی پروگرام متعارف کرانے جارہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...