کراچی، سابق وفاقی وزیر سید صفوان اللہ کی یاد میں تعزیتی اجلا س

  کراچی، سابق وفاقی وزیر سید صفوان اللہ کی یاد میں تعزیتی اجلا س

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف سماجی، ادبی اور علمی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر سید صفوان اللہ کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مرحوم کی علمی اور ادبی خدمات جس میں جامعہ کراچی سے فارغ و تحصیل طلبہ تنظیم یونی کیئریر انٹرنیشنل جس کے وہ صدر بھی رہ چکے تھے اور ادبی خدمات میں شہر قائد کے عظیم عالمی مشاعرے جسکے یہ چیف کنوینر بھی تھے کے ذریعے علم و ادب کی بے پناہ خدمات انجام دیں۔ وفاقی وزیر کا درجہ رکھتے ہوئے بھی وہ ایک مکمل آم انسانوں کی طرح ملتے تھے اور لوگوں کی مدد بھی کرتے تھے، وہ ایک محبت آمیز اور وطن سے محبت کرنے والے عظیم شخصیت تھے۔ اجلاس میں مرحوم کی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا گیا جس میں مرحوم کے قریب دوستوں اور ان سے قربت رکھنے والے حضرات شریک تھے۔ جس میں جسٹس (ر) حاذق الخیری، سابق ممبر قومی اسمبلی اعجاز محمود،سابق قومی اسمبلی ممبر اے کے شمس، اسماعیل ابراہیم آٹایا، حسن امام صدیقی، یامین خان، ڈاکٹر سلطان، افضال صدیقی، پروفیسر انیس زیدی، محمود نقوی، رضوان صدیقی، ندیم ہاشمی، یاور مہدی، محمد اسلم خان، مظہر خان، فاروق صدیقی، اطہر اقبال، نجم الدین شیخ، زید ایچ خرم، امین یوسف، عامر مسود شیخ اور اویس ادیب انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں ان سے محبت کرنے والے دیگر حضرات شریک تھے۔بعد ازاں دعا ء مغفرت کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر