اتحاد کے بغیر امت مسلمہ کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، مفتی محمد نعیم

اتحاد کے بغیر امت مسلمہ کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، مفتی محمد نعیم

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ اتحاد کے بغیر امت مسلمہ کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں، کئی ماہ سے کشمیری کسمپرسی اور قید میں ہیں ان کا کوئی کوء پرسان حال نہیں ہے، مسلم ممالک کی باہم دوریوں کا فائدہ اسلام دشمن قوتیں اٹھارہی ہیں۔ منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خطے میں کشیدگی کے حالات پیدا کیے جارہے ہیں جس کا مقصد مسلم ممالک کیخلاف فوجی کشی کے سواہ کچھ بھی نہیں ہوسکتامسلم ممالک کی باہم دوریاں کا فائدہ اٹھا کر لیبا، اعراق، شام، افغانستان میں مسلمانوں کا خون بہایا گیااب خطے میں بھارت کو چوہدری بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے استحکام وترقی کیلئے مسلم ممالک کو باہم دوریوں کا خاتمہ کرکے اتحاد کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی ضرورت ہے، کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے بے چاری کشمیری کسمپرسی اور قید میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ نریندر مودی منظم انداز سے بھارت سے مسلمانوں کو بے داخل کرنے کی راہ گامزن نظر آتاہے اس کے باوجود او آئی سی اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی کا رول ادا کرتے ہوئے دیکھائی دے رہیں۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجید نے مسلمانوں کیلئے اجتماعیت کو کامیابی کا راز قرار دیا ہے جب تک امت مسلمہ میں اجتماعیت اور امت واحدہ کا تصور نہیں ہوگا تب تک مسائل بڑھتے رہیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...