کراچی: 2 سے 3 روز تک موسم سرد رہنے کا امکان

کراچی: 2 سے 3 روز تک موسم سرد رہنے کا امکان

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آج(بدھ) سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائبیرین ہواوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں درجہ حرات 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 2 سے 3 روز تک موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہفتے کو مغربی ہواوں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں کمی ہو جائیگی البتہ سسٹم رواں سال کی پہلی بارش برسا سکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...