ایرانی جنرل کی شہادت سے خطے کا امن داؤ پر لگ گیا،اظہر گلشن

    ایرانی جنرل کی شہادت سے خطے کا امن داؤ پر لگ گیا،اظہر گلشن

  



لاہور (سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل پاکستان خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود،جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی،شیخ عمر حیات،خوشنود بٹ،شیخ فضل الہی،راؤ محمد اکرم، چوہدری عظمت،ملک نثار کھوکھر،اختر خان نیازی،سید مبشر علی نے شرکت کی۔اجلاس میں امریکہ کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس اقدام سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگ گیا ہے۔پچھلے تین دن سے تیل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں اگر امریکہ اور ایران کا تنازعہ طوالت اختیار کرتا ہے تو خطرہ ہے کہ پوری دنیا کی سٹاک مارکیٹ بھی کریش کرجائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4