نعلین پاک چوری کی دوبارہ تحقیقات کرائی جائیں،علماء

      نعلین پاک چوری کی دوبارہ تحقیقات کرائی جائیں،علماء

  



  لاہور(پ ر)تحریک بازیابی نعلین پاک کے وفد نے امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجدحسین چشتی، تحریک بازیانی نعلین پاک کے آرگنائزر پیرایس اے جعفری،تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنویئر علامہ محمدممتازاعوان و دیگر کی قیادت میں سیکرٹری اوقاف پنجاب سیدگلزارحسین شاہ سے ملاقات کی اور نعلین پاکؐ کی چوری کی دوبارہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا جائیں۔سیکرٹری اوقاف نے ملاقات کیلئے آنے والے علماءِ کرام کاشکریہ اداکیا اوراس ضمن میں اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4