مہنگائی 8سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئی،عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ مہنگائی آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی کی چکی میں پستی عوام خودکشیوں پر مجبور ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا گیس اور بجلی کی مد میں عوام کی جیبوں پر ڈھاکہ ڈالنا ظالمانہ اقدام ہے پیپلز پارٹی عوام پر ہونے والی ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عملاً ناکام ہو گئی ہے۔
عوام کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی پیٹھ میں مہنگائی چھڑا گھونپا جا رہا ہے