پاکستانی فلموں کی کامیابی نے شوبز انڈسٹری کی امیدیں بڑھا دیں

  پاکستانی فلموں کی کامیابی نے شوبز انڈسٹری کی امیدیں بڑھا دیں

  



لاہور (فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ دو سالوں کے دوران پاکستانی فلموں کی کامیابی نے فلمی صنعت کی امیدوں کو بہت بڑھا دیا ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ رواں برس عید پر ریلیز کی جانے والی فلمیں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گی ا س بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وقت فلم بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرنے والوں کی شدیدکمی ہے جس کے باعث فلموں کی زیادہ تعداد میں پروڈکشن نہیں ہورہی ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ فلم کراچی اور لاہور کی نہیں ہوتی بلکہ یہ پاکستان کی ہوتی ہے ہمیں اب اس بحث سے نکل پر پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کام کرنا ہوگا وہ وقت دور نہیں جب ایک بار پھر لاہور میں ثقافتی سرگرمیاں عروج پر ہوں گی۔کم تعلیم یافتہ پروڈیوسرز نے پنجابی فلموں میں فحاشی کو پروموٹ کر کے انڈسٹری کو بدنام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شوبز کی سنجیدہ شخصیات کا کہنا ہے کہ فلموں کے حوالے سے چین دنیا کی دوسری بڑی منڈی ہے ہمیں فلمی صنعت کی ترقی کے لئے اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔چین میں پاکستانی فلموں کی نمائش خوش آئند ہے چین کے ساتھ مشترکہ فلمسازی سے ہمیں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔چین میں دنیا کی سب سے زیادہ فلم سکرینز ہیں۔پاکستان فلم انڈسٹری کو چین کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی مشترکہ فلمسازی کرنی چاہیے۔

شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،پرویز کلیم،نیلم منیر خان۔عروج،روبی انعم،اظہر بٹ،عینی رباب،حمیرا، نجیبہ بی جی اوردیگرنے کہا کہ چین میں فلم باکس آفس دو ہزار بارہ میں سترہ ارب تھا جو کہ دو ہزار اٹھارہ میں ساٹھ ارب نوے کروڑ یوان تک جا پہنچا۔ نئے عہد میں چین کی فلمی صنعت ترقی کے سنہرے دور میں داخل ہو چکی ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ پورے چین میں فلم باکس آفس دو ہزار بارہ میں سترہ ارب تھا جو کہ دو ہزار اٹھارہ میں ساٹھ ارب نوے کروڑ یوان تک جا پہنچا۔

فلمی صنعت میں چین دنیا کی دوسری بڑی منڈی ہے جب کہ ایک بڑا فلم ساز ملک بھی بن چکا ہے۔ دو ہزار بارہ میں چین میں فلم سکرینز کی تعداد دس ہزار تھی جب کہ دو ہزار اٹھارہ میں یہ تعداد ساٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اس لحاظ سے چین دنیا میں سرفہرست ہے۔اس وقت چین فلمی صنعت کے شعبے میں طاقتور ملک بننے والا ہے اور اعلی معیار کی ترقی کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ موجود ہے صرف سرمایہ کاری اور اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : کلچر


loading...