میرا کو وزیرریلوے کے ساتھ تصویر شیئر مہنگا پڑگئی

  میرا کو وزیرریلوے کے ساتھ تصویر شیئر مہنگا پڑگئی

  



لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ میرا کو وزیرریلوے شیخ رشید کے ساتھ تصویر شیئر مہنگا پڑگئی۔گزشتہ روز اداکارہ میرا نے شیخ رشید کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تصویر میں میرا اور شیخ رشید مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میرا نے تصویر کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں دیا کہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی یہ تصویر کب کی ہے اور کس موقع پر لی گئی تھی اور ان کا یہ تصویر شیئر کرنے کا مقصد کیا ہے۔تاہم میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا موازنہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے کرر ہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ میرا نے یہ تصویر جان بوجھ کر شیئر کی ہے۔

یک اور صارف نے میرا کو ان کے دماغ کا علاج کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ پاگل تو نہیں ہوگئی ہیں۔ کسی سستے اسپتال سے اپنا دماغ سیٹ کروائیں امید ہے فائدہ ضرور ہوگا کم عقل عورت۔

مزید : کلچر


loading...