ماہرہ خان آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے افسردہ

ماہرہ خان آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے افسردہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے جانوروں کے لئے افسردہ ہوگئیں۔آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ کئی ماہ سے لگنے والی خوفناک آگ کے باعث جہاں مالی اور جانی نقصان ہوا وہیں ماحول پر بھی بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں جبکہ جنگل میں لگی آگ نے جانوروں کو بھی متاثر کیا جس کے نتیجے میں کروڑوں جانور ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ماہرہ خان نے آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اور اس سے متاثرہ جانوروں کی ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا ہم نے اپنے سیارے کے ساتھ کیا کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...