مظہر راہی کے نئے گانے ’ہرا رنگ‘ کی ریلیز ہوتے دھوم

مظہر راہی کے نئے گانے ’ہرا رنگ‘ کی ریلیز ہوتے دھوم

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار مظہر راہی کے نئے گانے ’ہرا رنگ‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔یہ گانا گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جسے پہلے دو روز ہی ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ مظہر راہی کے ساتھ پہلی بار فضا علی نے بھی گلوکاری کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ گانے کی ویڈیو میں بھی دونوں فنکار شامل ہیں۔یہ گانا پنجابی کلچر کی عکاسی کرتا ہے جسے شادی بیاہ کے خاص موقع کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مظہر راہی کا شمار ملک کے مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کا ہر گانا ہی سپرہٹ ہوتا ہے،کچھ عرصہ پہلے ان کے گانے ”ٹک ٹاک“ نے بھی بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔نئے گانے کے بارے میں فضا علی کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مظہر راہی جیسے مقبول گلوکار کے ساتھ گایا ہوا گیت تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

مظہر راہی کا کہنا ہے کہ میں گانے کی پسندیدگی پر شائقین کا بہت مشکور ہوں۔

مزید : کلچر


loading...