فلم”نکاح“کی شوٹنگ کا آغاز،ثناء فخر نے گانا پکچرائز کروایا

  فلم”نکاح“کی شوٹنگ کا آغاز،ثناء فخر نے گانا پکچرائز کروایا

  



لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر سہیل بھٹی کی ”نکاح“ کے پہلے گانے کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی جس میں ثنا اور فرخ علی شائق نے حصہ لیا۔ فلم کیایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل بھٹی کا کہنا ہے کہ فلم نہ صرف نئے فلم بینوں بلکہ پرانے فلم بینوں کو بھی سینما گھروں کی طرف لانے میں کامیاب ہوگی۔ایک بہترین ٹیم کے ساتھ ثنا فخر اور فرخ علی کی کارکردگی عوام کو ضرور پسند نئے۔ دلکش میوزک سے سجی فلم ”نکاح“ رومانس اور کامیڈی کا بہترین امتزاج ہے۔ اس بارے میں اداکارہ ثنا کا کہنا ہے کہ”نکاح“ کی کہانی بہت اچھی ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔

مزید : کلچر


loading...