پی سی ایس آئی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام

  پی سی ایس آئی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام

  



لاہور(پ ر) پی سی ایس آئی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور کا سالانہ اجلاس پی سی ایس آئی آر بینکوئٹ ہال واقع کلب اینڈ کمیونٹی سنٹر پی سی ایس آئی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ فیز IIلاہور میں منعقد ہوا  جس کی صدارت صدر تنویر اظہر قریشی نے کی، اس موقع پر اجلاس میں تمام ممبران سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد سیکرٹری جنرل شاہد رسال نے پراگریس رپورٹ پیش کی۔سیکرٹری فنانس شیخ سعید شہزاد کی طرف سے پچھلے مالی سال  2018-19 کی آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس رپورٹ اور آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری پیش کی جسے حاضرین نے متفقہ رائے سے منظور کر لیا، اجلاس پر امن ماحول میں ہوا۔ صدر تنویر اظہر قریشی نے سوسائٹی ممبران کو انتظامیہ کی کارکردگی اور نئے پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ممبران نے انتظامیہ کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر جب سوسائٹی ممبران مرد و خواتین سے پوچھا گیا تو انہوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ الیکشن میں بھی اسی انتظامیہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی انتظامیہ نے سوسائٹی فنڈز کو بھی محفوظ کیا ہے اور مختلف ترقیاتی کام کرا کر سوسائٹی کو لاہور کی نمبر 1سوسائٹی بنایا جا رہا ہے۔

کیپشن

مزید : کامرس