راولپنڈی چیمبر میں نیشنل ایکسپورٹرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

  راولپنڈی چیمبر میں نیشنل ایکسپورٹرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

  



راولپنڈی (کامرس ڈیسک)ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آ ف پاکستان کے زیر اہتما م راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں آئی بی اے کراچی کے اشتراک سے نیشنل ایکسپورٹرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد دستیاب وسائل، بین الاقوامی رحجانات، برآمدکنندگان کے لیے ٹی ڈیپ کے اقدامات، منصوبہ بندی کی اہمیت کے حوالے سے نئے ایکسپورٹرزاور مینوفیکچرز کو تجارتی علم اور معلومات سے روشناس کرانا تھا۔ابتدائی سیشن میں ڈائریکٹرٹی ڈی اے پی شہزاد احمد خان نے  شرکاء کو این ای ٹی پی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے آگاہی سیمینارز ملک کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ صدرچیمبر صبور ملک نے کہا کہ ایسے آگاہی سیمینارز باقاعدگی کے ساتھ کرانے کی ضرورت ہے اور چیمبر اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا ایکسپورٹ بڑھا کر ہی ملکی معیشت کو ٹھوس بنیاد فراہم کی جاسکتی ہے۔ صنعت اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے جدید دور کے طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے سیکٹرز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔غیر معروف شعبوں کی ترقی کے لیے تربیتی پروگرام اور دور دراز علاقوں تک رسائی دینا ہو گی۔ انہوں نے چیمبر اور ٹی ڈیپ کے درمیان رابطے اور معلومات بڑھانے پر زور دیا۔آئی بی اے کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عادل ناخدااور ڈاکٹر نجم اکبرنے شرکاء کو ممکنہ برآمد کنندگان کو برآمدات کی تحقیقات کو حقیقی برآمدات میں تبدیل کرنے کے لیے چار مختلف ماڈیولز پر پریذینٹیشن دیں۔ایف بی آر کے سابق ممبر و ڈبلیو ٹی او کے سابق سفیر ڈاکٹر منظور احمد نے شرکاء کو ایکسپورٹ ڈاکومینٹیشن پر بریفنگ دی۔تجارت اور سرمایاکاری کے ورلڈ بنک سے سینئر اکانومسٹ گونزالو واریلا اور پرائیویٹ سیکٹر کی ماہرمز Adja Mansora Dahouroسمیت پچاس سے زائد مینوفیکچرز، ٹریڈرز اور نئے ایکسپورٹرزنے سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل خان، نائب صدر حمزہ سروش، مجلس عاملہ کے اراکین، ٹی ڈیپ کے ڈائریکٹر اسحاق شنواری، آفیسرز اور چیمبر ممبران کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔  

مزید : کامرس


loading...