ہیم ٹیکسٹائل جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع، پاکستان 231 سٹالز کے ساتھ چوتھا بڑا نمائش کنندہ بن گیا

ہیم ٹیکسٹائل جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع، پاکستان 231 سٹالز کے ساتھ چوتھا ...

  



ااسلام آباد (اے پی پی) جرمنی میں ٹیکسٹائل کی بین الاقوامی نمائش میں پاکستان چوتھے بڑے شرکت کرنے والے ملک کے طورپر سامنے آیا ہے۔ ہیم ٹیکسٹائل 2020ء تجارتی میلہ منگل کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہو گیا، اس نمائش میں جرمنی، چین اور بھارت کے بعد پاکستان چوتھا بڑا نمائش کنندہ ملک بن گیا ہے۔ اس نمائش میں 65 ممالک کے 3 ہزار 41 سٹال لگائے گئے ہیں۔ پاکستان سے نمائش میں 231 سٹال لگائے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے سہولیات فراہم کیں۔ پاکستان سے نمائش میں شرکت کرنے والے شرکاء نے ان انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شاہد جاوید نے بتایاکہ نمائش کا انعقاد بہترین انداز میں جاری ہے اور ہمارے سٹالوں پر زیادہ لوگ آرہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس سال ہمیں زیادہ آرڈرز ملیں گے۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وقاص علی نے بتایاکہ نمائش پاکستانی برآمد کنندگان کے لئے اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کا نادر موقع فراہم کررہا ہے۔

مزید : کامرس