اپلائنس ڈیلرزکے لیے ملتان میں ’ڈاؤلینس کک آف‘ایونٹ کا انعقاد

اپلائنس ڈیلرزکے لیے ملتان میں ’ڈاؤلینس کک آف‘ایونٹ کا انعقاد

  



لاہور(پ ر) ڈاؤلینس پاکستانی ہوم اپلائنسز اور کچن الیکٹرونک انڈسٹری میں ممتاز انٹرپرائز ہے جس نے ہمیشہ اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے نت نئے ذرائع تخلیق کیے ہیں اور انہیں معلوماتی اور صحت بخش سماجی و ثقافتی سرگرمیوں میں مشغول رکھا ہے۔ حال ہی میں، ڈاؤلینس نے ملتان میں، ’کک آف (Cook-off)‘ ایونٹ کا اہتمام کیا جس کا مقصد اپنے معزز ڈیلروں کا ایک خصوصی اجتماع منعقد کرنا اور اْس کے ذریعے ڈاؤلینس اور ڈیلروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔اس ’کک آف‘ ایونٹ میں ریجن سے تعلق رکھنے والے ڈیلروں نے بھر پور شرکت کی جنہیں دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ایک ٹیم کی قیادت شہرت یافتہ پاکستانی شیف محبوب خان نے جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت پاکستان ماسٹر شیف کا مقابلہ جیتنے والی عمارہ نعمان نے کی۔ اس ایونٹ کے دوران شرکاء نے مل جل کر کام کیا اور مختلف اقسام کے کھانے تیار کرنے کیلیے ڈاؤلینس مائیکروویو اوونز کا استعمال سیکھا۔

کیوں کہ یہ مائیکروویو اوونز اپنے استعمال کرنے والوں کو زبردست سہولت فراہم کرتے ہیں۔اس دوران شرکاء نے ڈاؤلینس کے چھوٹے گھریلو اپلائنسز استعمال کرکے سادہ اور

برف سے بنائے جانے والے مختلف مشروبات تیار کرنے کا چیلنج بھی دیا۔

”ڈاؤلینس کک آف“ منفر ایونٹس پر مشتمل ایک سلسلہ ہے جن کے دوران ڈیلروں کو باہمی طور پر مشغول کیا جاتا ہے تاکہ ان میں ڈاؤلینس کی اسٹریٹیجک پروڈکٹس، اور بالخصوص کوکنگ اور چھوٹے گھریلو اپلائنسزکی رینج کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ان جدید اور قابل بھروسہ پروڈکٹس کی نمائش کے علاوہ،”کک آف“ کے انعقاد کا مقصد صارفین کے لیے خصوصی ایکسپیرئینس زونز قائم کرنا ہے جہاں وہ ڈاؤلینس کی

پروڈکٹس سے حاصل ہونے والے فوائد اور سہولتوں سے آگاہ ہو سکیں۔

مزید : کامرس