ایس این جی پی ایل نے ہفتہ میں 2دن 12گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی بحال کردی
لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی سیکٹر کو ہفتہ میں دو روز کے لئے 12، 12 گھنٹے کے لئے گیس کی سپلائی بحال کر دی ہے جس کے تحت سی این جی سیکٹر کو گزشتہ روز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس کی سپلائی فراہم کی گئی۔ سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بحال ہوتے ہی سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، تاہم سی این جی اسٹیشنوں پر گیس کا پریشر کم رہا ہے جس کے باعث صارفین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث گاڑیوں کے مالکان کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے اورصارفین سراپا احتجاج بنے رہے ہیں۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو جزوی اوقات کی بجائے پورا ہفتہ گیس کی سپلائی بحال کی جائے گی۔