ملوں کے گیٹ کھولنے کی ہدایات جاری کردیں‘ شوگرملز ایسوسی ایشن

ملوں کے گیٹ کھولنے کی ہدایات جاری کردیں‘ شوگرملز ایسوسی ایشن

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری خوراک کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔ جس میں ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کسانوں کے ساتھ مکمل تعاون اور داد رسی پر یقین رکھتے ہیں اورپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے تمام شوگر ملز کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ فوری طور پر ملوں کے گیٹ کھو لیں اور پرمٹ کے اجراء کو یقینی بنائیں اور متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مطلوبہ تعداد میں پرمٹ کے اعداد و شمار کا تبادلہ کریں۔ مزید براں یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ملوں کی بندش بنیادی طور پر موسم اور گنے کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوئی۔ لہذا گنے کی دستیابی بحال ہوتے ہی ملوں میں فوری طور پر کرشنگ کا آغاز ہوجائے گا 10 جنوری تک صورتحال میں نمایاں بہتری آ جائے گی۔

مزید : کامرس