لاہور چیمبر کا اعلی سطحی وفد جلد بیلارس کا دورہ کرے گا‘ عرفان اقبال شیخ

    لاہور چیمبر کا اعلی سطحی وفد جلد بیلارس کا دورہ کرے گا‘ عرفان اقبال شیخ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے بیلارس کے اعزازی قونصل جنرل ولید مشتاق سے ملاقات مں کہا ہے کہ لاہور چیمبر کا ایک اعلی سطحی وفد جلد بیلارس کا دورہ کرے گا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ وفد کے دورے کا مقصد بیلارس میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا ہے۔ ولید مشتاق نے کہا کہ لاہور چیمبر کے وفد سے ہرممکن تعاون اور بیلارس کے تاجروں سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ بیلارس روایتی منڈی نہ ہونے کی حیثیت سے پاکستانی مصنوعات کے لیے وسیع گنجائش رکھتی ہے جس سے برآمد کنندگان کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعمیرات اور توانائی سمیت دیگر بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں جن سے بیلارس کے تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے، بیلارس پاکستان کی معیشت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کا تبادلہ اور سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے دونوں ممالک کے تاجروں پر زور دیا کہ وہ باہمی روابط کو فروغ دیں تاکہ وہ دونوں ممالک میں پائے جانے والے تجارتی مواقعوں سے آگاہ رہ سکیں۔

مزید : کامرس


loading...