بینک اسلامی کے پریمیئر سسٹمزکیساتھ معاہدے میں توسیع

بینک اسلامی کے پریمیئر سسٹمزکیساتھ معاہدے میں توسیع

  



لاہور(پ ر) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان کے نمبر ون لگژری پریمیم آٹو موبائل برانڈ پریمیئر سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (Audi Pakistan) کے ساتھ سال 2020ء کے لئے اپنے معاہدے کو توسیع دے دی ہے۔ اس اتحاد کے کامیابی سے تین سال مکمل ہونے پر بینک اسلامی اوراوڈی پاکستان نے ملک کی آٹو موبائل انڈسٹری کے لئے باہمی طور پر خدمات انجام دینے اور اپنی آٹو فنانس کی نمایاں خصوصیات کے ذریعے ملک بھر میں Audi کے صارفین کو کسٹمائزڈ فنانسنگ پیکیجز پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بینک اسلامی کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیض اور پریمیئر سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (Audi Pakistan) کے چیف فنانشل آفیسر محمد یاسین خان نے کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران اس معاہدہ پر دستخط کئے جس کے ذریعے اس کامیاب شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا گیا۔ بلال فیض نے کہا کہ ہمارے منصوبے کی بڑھتی ہوئی خوشحالی کے ساتھ معاہدے پر یہ دستخط اداروں کے ساتھ ساتھ صارفین کے لئے بھی ایک اور سنگ میل ہے۔ پریمیئر سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر محمد یاسین خان نے کہا کہ Audi کا حصولاب پہلے کے مقابلے میں آسان ہوگیا ہے اور پاکستان میں بینک اسلامی اور Audi کے مابین یہ اسٹریٹجک الائنس ہمارے معزز صارفین کو بے مثال پیشکشیں دینے کے قابل بنائے گا جو اب مسابقتی قیمتوں کے لحاظ سے غیر معمولی ڈیلز، تیز ترین، پروسیسنگ چارجز کے بغیر اور ترجیحی بنیادوں پر گاڑی کی ڈلیوری اور معروف تکافل کمپنیوں کی جانب سے مسابقتی پریمیم شرح پر فراہم کی جانے والی خصوصی کوریج سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید : کامرس