برآمدات کے فروغ سے ملکی معیشت مستحکم و زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگا‘افتخار بشیر

    برآمدات کے فروغ سے ملکی معیشت مستحکم و زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ...

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ سے ہی ملکی معیشت مستحکم اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا یہ بات خوش آئند ہے کہ موحودہ حکومت کے اقدامات موثر ثابت ہورہے ہیں اور ملکی برآمدات میں 3.21فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن برآمدات میں مزید اضافہ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

 جس میں سب سے زیادہ اہم حصہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی لانا ہے جس کیلئے حکومت صنعتی شعبہ میں بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کرے اور صنعتی شعبہ کیلئے سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہٹدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار سنبھالنے کے بعد جو چیلنجز درپیش  تھے ان میں ایک بڑھتا ہوا جاری کھاتے کا خسارہ تھاجس کی بنیادی وجہ تجارتی خسارے کا مسلسل وسیع ہوتا حجم تھا غیر ملکی زرمبادلہ کے محدود ذخائر اور شرح مبادلہ مستحکم رکھنے کے لیے بیرونی سرمائے کی آمد کے کم ذرائع حکومت سے ایسی پالیسیوں کے متقاضی تھے جو جاری کھاتے کا خسارہ کم کرنے میں معاون ہوں جاری کھاتے کا خسارہ کا اہم حصہ تجارتی خسارے پر مشتعمل ہوتا ہے۔اب جبکہ تجارتی خسارہ مطلوبہ سطح پر آگیا ہے تو اب توجہ برآمدات کے فروغ پر مرکوز کی جانی چاہیے،ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مستحکم مارکیٹوں میں برآمداتی روابط کو فروغ دیا جائے اور اس مقصد کیلئے اختراعات اور مسابقت کی سرپرستی کرتے ہوئے مقامی پیداوار کا معیار بلند کیا جائے۔

مزید : کامرس


loading...