یوحنا آباد، گھر کی چھت گرنے سے ماں اور 2بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق 

یوحنا آباد، گھر کی چھت گرنے سے ماں اور 2بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق 

  



لاہور(کرائم رپورٹر) یوحنا آباد کے علاقہ میں گھر کی چھت گرنے سے ماں اور 2بچے جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد کے علاقہ خالد نگر میں گھر کی چھت گرنے کے باعث گھر میں موجود 26سالہ آمنہ 9سالہ رمشا اور 7سالہ آکاش ملبے تلے دب گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا،ریسکیوٹیموں نے 3زخمیوں کو ملبے سے نکال کرلاہورجنرل ہسپتا ل منتقل کردیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں زخمی جانبر نہ ہوسکے، ماں کی دوبچوں سمیت ہلاکت کی اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اہل خانہ اور رشتے دار زارو قطار روتے اور چیخ و پکارکرتے ہسپتال پہنچ گئے یہ رقت آمیز منظر دیکھ کر وہاں پر موجود ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

جاں بحق

مزید : کامرس


loading...