جنر ل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ ، 56افراد جاں بحق، 215شدید زخمی، تدفین مؤخر

  جنر ل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ ، 56افراد جاں بحق، 215شدید زخمی، تدفین ...

  



تہران (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شہید کی نماز جنازہ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 56 افراد جاں بحق جبکہ 215 شدید زخمی ہیں۔ایران کے سرکاری ٹیلیویژن کے مطابق جنرل سلیمانی کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران بھر سے افراد جوق در جوق لاکھوں افرادکرمان پہنچے تھے۔ جنازے میں شریک لاکھوں افراد سیاہ لباس پہنے ہوئے آئے اور امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے بازی بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہزارہا افراد ایرانی پرچم میں لپٹے جنرل سلیمانی کے تابوت کے ارد گرد جمع تھے کہ وہاں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

جنرل قاسم سلیمانی 

مزید : صفحہ اول


loading...