مقبوضہ کشمیر، کرفیو کو 156روز مکمل، بھارتی ریاستی دہشتگردی  میں مزید 3نوجوان شہید 

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کو 156روز مکمل، بھارتی ریاستی دہشتگردی  میں مزید 3نوجوان ...

  



سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) مقبوضہ کشمیرکودنیا کی سب سے بڑی جیل بنے ایک سو چھپن دن ہو گئے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید 3نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ میں بھارتی فوجیوں نے سرچ اور تلاشی آپریشن کی آڑ میں اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔دوسری طرف سرینگر کے نواحی علاقے نوگام میں بھارتی پولیس کی ایک گاڑی نے ایک کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سری نگر کے علاقے نوگام میں بائی پاس روڈ پر پولیس کی گاڑی نے ایک کارکو ٹکرماری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان تحسین نذیر جاں بحق جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔واقعے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اوربھارتی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہاکہ حادثہ پولیس گاڑی کی تیزرفتاری کا نتیجہ ہے۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے سامبا اور راجوڑی میں بھی بڑے پیمانے پر تازہ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ 

مقبوضہ کشمیر

مزید : صفحہ اول