وزیر اعظم کی ہدایت پر دواؤں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    وزیر اعظم کی ہدایت پر دواؤں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر دواں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ابتدائی طور پر 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر دواں کی قیمتوں میں کمی پر عملدر آمد شروع کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ابتدائی طور پر 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی ڈرگ ریگولیٹری ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو قیمتوں میں کمی پر فوری عملدر آمد کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد رقم وصولی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
نوٹیفکیشن

مزید :

صفحہ اول -